لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے کیا جانے والا ’’عیدی‘‘ کا مطالبہ پورا کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ افتخار احمد نے ہاتھ میں کافی سارے لفافے تھام رکھے ہیں اور وہ ڈریسنگ روم میں آتے ہی کہتے ہیں ’’جسے عیدی چاہیے وہ ادھر آ جائے‘‘ اور پھر وہ باری باری تمام کھلاڑیوں کو عیدی دیتے ہیں۔
شاداب خان نے افتخار احمد کی جانب سے ملنے والی عیدی کا لفافہ کھولتے ہوئے دکھایا کہ اس میں 500 روپے ہیں جبکہ فہیم اشرف نے افتخار احمد سے اپنا لفافہ لینے کے بعد ایک اور لفافہ چالاکی سے حاصل کیا۔
