Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
متنازع پاکستانی نژاد مصنف طارق فتح کا کینیڈا میں انتقال | زرائع نیوز

متنازع پاکستانی نژاد مصنف طارق فتح کا کینیڈا میں انتقال

لاہور:‌کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد مصنف اور تجزیہ کار طارق فتح کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا، عمر 73 سال تھی۔طارق فتح متنازعہ شخصیت اور پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے تھے۔

طارق فتح انڈیا میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم مودی حکومت کے حامی تھے اور کئی مرتبہ بی جے پی حکومت کے متعدد اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

طارق فتح 1949 میں پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔ بعد میں 1980 کی دہائی میں کینیڈا ہجرت کی تھی۔

انہوں نے کینیڈا میں بطور سیاسی تجزیہ نگار، صحافی اور ٹی وی میزبان کے طور پر کام کیا۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔