راولپنڈی : ملک بھرکی ماڈل کورٹس کی دوسرےروزکی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی، ملک کی116ماڈل کورٹس کےمانیٹرنگ سیل کےڈائریکٹر نے رپورٹ جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں آج تیزترین ٹرائل کےذریعے116مقدمات کےفیصلےکئےگئے، 43 قتل کےمقدمات کےفیصلے،73 منشیات کیسزکو نمٹایا گیا، مجموعی طورپر 56 لاکھ 5 ہزار624 روپےکےجرمانےعائدکئےگئے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ ملک بھرسے2ملزمان کوسزائےموت سنائی گئی، اسلام آبادمیں قتل کےچار، منشیات کےایک مقدمےکافیصلہ ہوا، پنجاب میں12قتل کے33منشیات کیسزکےفیصلےہوئےہیں۔
خیبرپختونخوا میں7قتل،15منشیات کیسزکےفیصلےہوئے، سندھ میں6قتل کے،7منشیات کیسزکےفیصلےکئےگئے، بلوچستان میں14قتل کےاور17منشیات کیسزکےفیصلےکئےگئے، ملک بھرسے13ملزمان کوعمرقیدکی سزاسنائی گئی جبکہ سماعت کے دوران 662 گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔
مانیٹرنگ سیل کےڈی جی نےرپورٹ چیف جسٹس پاکستان کوجمع کرادی۔
