راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ناقابل شکست 98 رنز بنائے ۔ افتخار احمد 36 اور عماد وسیم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف بلیئر ٹکنر نے 3 اور ایش سوڈی نے 1 وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ مارک چیپمین نے ناقابل شکست 104 جبکہ جیمی نیشم نے بھی 45 رنز ناٹ آئوٹ بنائے ۔
پاکستان کی طرف سے شاہین اور عماد نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔ شاندار بلے بازی پر نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کو مرد میدان قرار دیا گیا ، انہیں مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔
سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 88 رنز دوسرا 38 اسکور تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے 4 رنز سے فتح سمیٹی ، چوتھا میچ بارش کی نذر ہوگیا جبکہ اب پانچواں میچ 6 وکٹوں سے جیت کر نیوزی لینڈ نے سیریز برابر کی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 27 اپریل سے ہوگا ۔ 2 میچ راولپنڈی جبکہ 3 کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔