کراچی : امام الحق , سرفرازاحمد , نوجوان شکیل اور وسیم کی مزاحمت نے پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے بچالیا ۔
امام الحق 98 رنز جبکہ سرفراز اور شکیل نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ وسیم نے بھی ٹیم کو شکست سے دور رکھنے کے لئے اچھی اننگ کھیلی اور 43 رنز بنائے۔
پانچویں روز پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا تھا ۔
امام الحق نے ایسے میں ٹیم کو سہارا دیا اور مزاحمت جاری رکھی ۔
بابر اعظم پھر آئوٹ آف فارم دکھائی دیے ۔
سرفراز نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری داغ کر اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا۔بعد میں نوجوان کھلاڑیوں شکیل اور وسیم نے بھی شاندار مزاحمتی شراکت قائم کر کے ٹیم کو بھنور سے نکالا ۔پاکستان کی دوسری اننگز311 رنز پر ڈکلیئر کی گئی۔