مشین نہیں جو ایک دن میں 150 چھکے ماروں گا:آصف علی

ملتان: اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر آصف علی نے دن میں 150 چھکے مارنے کی بات کی تردید کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ میں انسان ہوں، مشین تھوڑی ہوں کہ دن میں 150 چھکے ماروں گا، روزانہ 150 چھکوں کی پریکٹس کرنے والا میرا انٹرویو غلط لگایا گیا تھا، میں 40 کے راؤنڈ کے حساب سے چھکوں کی پریکٹس کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 150 چھکے کون مار سکتا ہے؟ زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 شاٹس کی پریکٹس کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش یہی ہے کہ جو میرا جارحانہ انداز ہے اسی کے مطابق بیٹنگ کروں.

ان کاکہناتھاکہ مجھے جو بھی رول دیا گیا اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: