Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاک بھارت کرکٹ چلنے دیں، شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست | زرائع نیوز

پاک بھارت کرکٹ چلنے دیں، شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست

کراچی: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کو چلنے دیں۔

قطر میں لیجنڈز لیگ کرکٹ میں شرکت کے دوران بھارتی صحافی نےدونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے متعلق سوال پوچھاتو شاہد آفریدی کا کہنا تھا نریندر مودی سے درخواست کروں گا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں، کرکٹ کو چلنے دیں تاکہ ہم انجوائے کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ میری ہمیشہ سے خواہش ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہو، پاکستان اور بھارت ہمسایہ ملک ہیں،دونوں کے درمیان رابطے اور تعلقات ہونے چاہئیں۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ جب ان معاملات میں سیاست کو بیچ میں لایا جائے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔