Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پہلے مسلم ملک ’’ امارات‘‘کا مشن چاند پر اترنے کیلئے تیار | زرائع نیوز

پہلے مسلم ملک ’’ امارات‘‘کا مشن چاند پر اترنے کیلئے تیار

دبئی :پہلی بار ایک مسلم ملک کا مشن چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے۔ اب تک کوئی مسلم ملک چاند کی سطح پر خلائی مشن بھیج نہیں سکا۔

امارات چاند کی سطح تک پہنچنے والا پہلا مسلم ملک بننے کے قریب ہے۔ یو اے ای کا راشد نامی روور جاپانی کمپنی آئی سپیس کے Hakuto-R لینڈر کے ساتھ 25 اپریل کی شب چاند کی سطح پر اترے گا۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو یہ لینڈر رات ساڑھے 9 بجے کے قریب چاند پر اتر جائے گا۔

البتہ حالات لینڈنگ کے لیے موزوں نہ ہوئے تو آئی سپیس نے 26 اپریل، یکم یا 3 مئی کی متبادل تاریخوں پر بھی مشن کو اتارنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔ یو اے ای اس سے قبل مریخ پر مشن کو کامیابی سے بھیج چکا ہے ۔

اس روور کی مدد سے چاند کی سطح پر تحقیق کی جائے گی۔ راشد روور کے ساتھ جاپانی لینڈر 2 کینیڈین کمپنیوں کے ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم اور ایک ملٹی کیمرا امیجنگ سسٹم کو بھی چاند کی سطح پر لے کر جا رہا ہے۔

جاپانی کمپنی کی جانب سے چاند سے سطح سے گرد کو اکٹھا کرکے امریکی خلائی ادارے ناسا کو فروخت کیا جائے گا۔ اس طرح یہ پہلی بار ہوگا جب چاند کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اب تک صرف امریکہ ، چین اور روس کے مشن ہی چاند پر اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

حالیہ برسوں میں بھارت اور اسرائیل کے چاند پر بھیجے جانے والے مشنز کو ناکامی کا سامنا ہوا تھا۔