جیفری ہنٹن نے گوگل کی ملازمت چھوڑ دی،مصنوعی ذہانت خطرناک قرار !

واشنگٹن: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے گاڈ فادر سمجھے جانے والے جیفری ہنٹن نے اپنی ہی بنائی گئی ٹیکنالوجی سے خبردار کرتے ہوئے گوگل سے ملازمت چھوڑ دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں کمپیوٹر سائنٹسٹ جیفری ہنٹن نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، چیٹ بوٹس ہم سے زیادہ ذہین ہونگے ۔

نصف صدی تک مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے جیفری ہنٹن نے اپنی تخلیق پر معذرت کی لیکن یہ بھی کہا کہ اگر وہ یہ کام نہ کرتے تو کوئی اور اسے ضرور کرتا۔

گوگل نے اپنے ایک سافٹ ویئر انجینئر بلیک لیمونی کو بھی برطرف کردیا ہے جس نے کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے سسٹم پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے حساس کہا تھا۔

اس سے قبل ایک ہزار سے زائد ٹیکنالوجی ماہرین بھی مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: