کشور زہرا باجی۔۔۔۔۔۔پارلیمنٹ کا معتبر نام
مختص فنڈ کا شہر کے لیے بہترین استعمال
پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں یہ دیکھا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی بننے والی خواتین کی اکثریت ممبر خاموش ووٹر شمار کی جاتی ہیں جو اپنی متعلقہ جماعت کا شمار پورا کرتی ہیں اور اکثر خواتین ممبرز قابل ذکر متحرک نہیں ہوتی ہیں، لوگ ان کے نام تک نہیں جانتے ہیں، اور یہاں تک معلوم نہیں چلتا ہے کہ ایم این اے فنڈ میں ان خواتین ارکان کو ملنے والی رقم کہاں خرچ ہوتی ہے، لیکن ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کشور زہرا باجی خواتین ارکان میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں، جو اپنی پارٹی میں ہی نہیں اسمبلی میں بھی ایک متحرک رکن کی حیثیت سے نظر آتی ہیں، اور ملنے والے فنڈ کو پوری منصوبہ بندی کے تحت طویل المدت منصوبوں پر لگاتی ہیں، جس کی تازہ مثال کل افتتاح ہونے والے اسپورٹس کمپلیکس کی ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے دو دسمبر کو کشمیر روڑ پر ایک پروقار تقریب میں شاندار اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا، اس منصوبے کی خاص بات خصوصی افراد کے لیے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ہے، جس میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم ۔باسکٹ بال گراؤنڈ ۔ٹینس کورٹ ۔بیڈمنٹن کورٹ اور ایک سیومنگ پول بھی تیار کیا گیا ہے اس کے علاوہ مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ واکنگ ایریاز بنائے گئے ہیں اور ایک ہال بنایا گیا ہے جو انڈور گیمز کے لئے ہوگا، کراچی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جو خصوصی افراد کو مختلف کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرے گا۔
جہاں خصوصی افراد کے لیے ایک اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ایک خصوصی کارنامہ ہے وہاں سب سے اہم بات اس پروجیکٹ کا پروپوزل کشور زہرا باجی کا تھا اور ان کے مختص فنڈ کی رقم سے تعمیر کیا گیا ہے، جو کشور زہرا باجی کے اس وژن کو نمایاں کرتا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اسی طرح حصہ ہیں جس طرح دیگر افراد ہیں، چونکہ ایم کیو ایم کی روایت رہی ہے اور پالیسی کا بھی حصہ ہے کہ خصوصی افراد کو خصوصی توجہ دی جاتی ہے، ماضی کی طرح آج بھی ایم کیو ایم کی عوامی تقریب میں خصوصی افراد کو نمایاں جگہ دی جاتی ہے، اس روایت کو کشور زہرا باجی نے ایک باقاعدہ ادارے کی شکل دیے کر ایم کیو ایم کی پالیسی کو آگے بڑھایا ہے۔
کشور زہرا باجی کی جانب سے یہ اسپورٹس کمپلیکس پہلی کاوش نہیں ہے، اس سے قبل 2013 میں اپنے فنڈ سے خواتین کے لیے ایک وومن کنونشن سینٹر قائم کر چکی ہیں، جو عزیز آباد کے علاقے گلشن شمیم میں آج بھی خواتین کی تعلیم و تدریس، ووکیشنل ٹریننگ اور کمپیوٹر سینٹر کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے، خواتین کے لیے ان سہولتوں کے علاوہ بھی یہ کنونشن سینٹر متعدد مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے جن میں سیمنار، ورکشاپ اور اکابرین پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، المختصر یہ کہ یہ کنونشن سینٹر دور عتاب میں ایم کیو ایم کا پیغام عوام تک پہنچانے کے بھی کام آتا رہا ہے جہاں ایم کیو ایم بآسانی تعلیم و تربیت کے حوالے سے پروگرام منعقد کرتی رہی ہے۔
کشور زہرا باجی کی خوبی ہے کہ اپنے مختص فنڈ کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ مختلف اسکیموں میں لگاتی ہیں اور خود ان کاموں کی نگرانی کرتی ہیں، چونکہ کشور زہرا باجی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی ہیں تو مخصوص حلقے کی پابندی سے انھیں استثنا حاصل ہے، انھوں نے غریب اور متوسط آبادیوں میں بلخصوص جہاں سے ایم کیو ایم کو نمائندگی سے محروم کیا گیا،کراچی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے، جن میں پیر کالونی، منظور کالونی، محمود آباد، لائیز ایریا اور دیگر علاقوں میں بنیادی مسائل جن میں سیوریج، واٹر سپلائی، روڑ و گلیوں کو پختہ کرنا سمیت پی ایم ٹی کی تنصیب تک کرائی۔
کشور زہرا باجی ذہنی و نظریاتی طور پر ایک قوم پرست خاتون ہیں، ایم کیو ایم میں خواتین کی ائیڈیل ہیں، تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک انفرادیت رکھتی ہیں، کہ جس شعبے کی ذمہ داری انھیں تفویض کی گئی اس شعبے میں کمال مہارت اور لگن سے تنظیمی کارکن و ذمہ دار کی حیثیت سے کام انجام دہیے، اسیر و شہدا کی فیمیلز سے مسلسل رابطے قائم رکھنا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لے کر ذاتی حیثیت میں بھی فنڈ جمع کر کے ایسی فیملیز کی مدد کرنا، مستقل بنیادوں پر بچوں کے اسکولوں کے اخراجات اٹھانا، ان کے معمولات میں شامل ہیں، ایک اور بڑی خوبی ان کو دوسری خواتین سے منفرد کرتی ہے کہ شاہد ہی ایم کیو ایم کی کوئی چھوٹی یا بڑی ایسی تقریب ہو جس میں کشور زہرا باجی صف اول میں خواتین کے ہمراہ نہ بیٹھی ہوں۔
کل خصوصی افراد کے لیے قائم کیا گیا اسپورٹس کمپلیکس کشور زہرا باجی کا وہ کارنامہ ہے جو ایم کیو ایم کے کارکنان کے لیے ایک قابل فخر کام ہے، اور ہمیشہ ایم کیو ایم کے نام سے منسوب رہے گا، اس کے ساتھ ملکی سطح پر ایم کیو ایم کے اس وژن کو پھیلائے گا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا جزو ہیں اور عام لوگوں کی طرح بنیادی سہولتیں حاصل کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں،اس کے ساتھ ایم کیو ایم کے کارکن اپنی ہردل عزیز کشور ذہرا باجی پر بلاشبہ فخر کر سکتے ہیں کہ ہماری تنظیم میں ایسا نایاب ستارہ موجود ہے۔۔۔۔اللہ پاک ان کی صحت و عمر میں برکت دیے۔