Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ میں‌ جہالت کا راج، 9 سالہ معصوم بچی سنگسار | زرائع نیوز

سندھ میں‌ جہالت کا راج، 9 سالہ معصوم بچی سنگسار

کراچی: سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں 9 سال کی بچی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پتھروں کے وار (سنگسار) کر کے قتل کر دیا گیا، اس خبر کو سب سے پہلے اب تک نیوز کے بیورو چیف امتیاز چانڈیو نے اٹھایا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت گل اسماء کے نام سے ہوئی، والدین کہتے ہیں کہ بچی کی موت سر پر پتھر لگنے کی وجہ سے پیش آئی اور یہ واقعہ نومبر کے آخری دنوں میں پیش آیا، قتل کے الزام میں مقتولہ کے باپ سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے بچی کے باپ بخش رند، جنازے پڑھانے والے مولوی ممتاز لغاری اور کفن دفن کا انتظام کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق بچی کی قبر کشائی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی جس کے بعد پوسٹ مارٹم ہوگا۔

دوسری جانب بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی کھیل رہی تھی کہ کھیل کے دوران سر پر بھاری پتھر لگنے سے وہ انتقال کر گئی، بچی کے قتل کی باتیں غلط ہیں، حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔