Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
معید انور نے اپنی صلاحیتوں‌ کا لوہا منوالیا | زرائع نیوز

معید انور نے اپنی صلاحیتوں‌ کا لوہا منوالیا

کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا اور بطور چیئرمین ایک اہم بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تحت کراچی کی تاریخ میں پہلی بار منی اولمپکس کا انعقاد کای گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طالب علموں نے شرکت کی، اس ایونٹ کا سہرا معید انور اور اُن کی ٹیم کے سر جاتا ہے کیونکہ پروگرام کو قبل از وقت سجایا گیا۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں میئر کراچی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور ذمہ داران سمیت کرکٹر معین خان اور دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

افتتاحی تقریب میں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفٰی سومرو، اراکین قومی اسمبلی اسامہ قادری،  اقبال محمد علی خان، رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین، ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم (پاکستان) نسرین جلیل، اراکین رابطہ کمیٹی خالد سلطان، ارشاد احمد، سی اوسی کے انچارچ فرقان اطیب، سابق ایم این اے شیخ صلاح الدین، پاکستان کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان اور کوچ معین خان، سابق نگراں صوبائی وزیر اور سماجی شخصیت ڈاکٹر جنید علی شاہ و دیگر اہم سماجی و سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔

افتتاحی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انورنے پہلے منی اولمپکس کا انعقاد کر کے بازی حاصل کرلی ہے، یہ آسان کام نہیں تھا مگر محدود وسائل کے باوجود اس کو عملی جامہ پہنانے کا سہراچیئرمین معید انور کے سر جاتا ہے۔

https://www.facebook.com/AllAbout.MQM/videos/2573661516196384/

اس موقع پر تمام شرکا نے قومی ترانہ پڑھا اور پرچم کشائی کرکے منی اولمپکس کا افتتاح کیا۔

https://www.facebook.com/AllAbout.MQM/videos/570720300406742/

https://www.facebook.com/AllAbout.MQM/videos/570720300406742/