Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
این اے 249، مسلم لیگ ن کو بڑی فتح مل گئی، دوبارہ گنتی کا حکم | زرائع نیوز

این اے 249، مسلم لیگ ن کو بڑی فتح مل گئی، دوبارہ گنتی کا حکم

NA-249

این اے 249، مسلم لیگ ن کو بڑی فتح مل گئی، دوبارہ گنتی کا حکم

NA-249

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے دوبارہ گنتی پر تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اُن کے امیدوار کی فتح کا اعلان کیا جائے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے معاملے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سماعت شروع ہوئی تو پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ اور نون لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ الیکشن کمیشن میں بروقت پیش نہیں ہوئے۔

مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور محمد زبیر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل، سعید غنی، نیئر حسین بخاری اور فاروق ایچ نائیک بھی کمیشن پہنچے۔ فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمارے وکیل لطیف کھوسہ راستے میں ہیں، ان کا کچھ دیر انتظار کر لیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے وکیل بھی 5 منٹ میں کمیشن پہنچ جائیں گے جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ لے لیا۔ وکلاء کی آمد کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو نون لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل کا آغاز کر دیا۔

انہوں نے فارم 45 الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کر دیئے اور کہا کہ پولنگ بند کر کے فارم 45 اور 46 کی تیاری کے وقت کچھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فارم 45 اہم دستاویز ہے، دستخط شدہ فارم 45 ہر پولنگ ایجنٹ کو دینا لازم ہے، تاہم 167 پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 پر کسی پولنگ ایجنٹ کے دستخط نہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں ایک بھی فارم 46 جاری نہیں کیا گیا، کسی پر پولنگ ایجنٹ کا دستخط نہیں، پولنگ بند کر کے فارم 45 اور 46 کی تیاری کے وقت کچھ ہوا۔ سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ فارم 46 کا معاملہ پریشان کن ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جائے۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست پر منظور کرتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اس کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ سوائے ن لیگ کے کوئی بھی جماعت دھاندلی کا رونا نہیں رو رہی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ تمام جماعتیں 6 مئی کو آر او آفس پہنچ جائیں ، 6 مئی کی صبح 9 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اس طرح مفتاح اسماعیل اور قادر مندوخیل کے ووٹوں میں 683 ووٹوں کا فرق ہے۔ا