Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کی پی پی امیدواروں کی حمایت کا حتمی فیصلہ |

سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کی پی پی امیدواروں کی حمایت کا حتمی فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ کے کنونیئر نے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ آمد ہوئی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم تارڑ، یوسف رضا گیلانی و دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیوایم پاکستان سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفد کی درخواست پر ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدواران کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

کنونیئر کی یقین دہانی کے بعد کل ایم کیو ایم کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حمایت کا فیصلہ جمہوریت، ملک کے وسیع تر مفاد اور کراچی کی بہتری کیلیے کیا گیا ہے۔