Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری کی تبدیلی چاہتے ہیں، رضا ہارون | زرائع نیوز

ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری کی تبدیلی چاہتے ہیں، رضا ہارون

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق اور پیپلزپارٹی کے موجودہ اہم رہنما رضا ہارون نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دفاع پر متحدہ اراکین کو جواب دیا ہے۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ناکام ترین گورنر کامران ٹیسوری کے دفاع میں ایم کیوایم بھی ناکام ہوگئی ہے، ایم کیوایم اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے بےسروپا بیانات چلائے جارہے ہیں جو حقائق سے دور ہیں۔

رضا ہارون نے کہا کہ ہمیں اطلاع ہے کہ نئے گورنر کے انتخاب پر وقار مہدی کے بیان کی سب سے زیادہ خوشی ایم کیوایم کو ہی ہوئی ہے، متحدہ ایم کیوایم رہنما اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہیں اور کامران ٹیسوری کی تبدیلی چاہتے ہیں، وقار مہدی نے ان ہی کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم گورنر سندھ کی نامزدگی پر مسلم لیگ ن کو بلیک میل کررہی ہے، وقار مہدی کی حیثیت کو کاغذی قرار دینے والوں کی اپنی حیثیت مشکوک ہے۔