نیویارک: سمندر اپنے اندر بے شمار آبی مخلوق کو پناہ دئیے ہوئے ہے جن میں سے کچھ ایسی پراسرار مخلوقات بھی ہیں جو اب تک دنیا کے سامنے نہیں آسکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ایک آبی حیات کی ہے لیکن وہ آبی حیات انتہائی دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ حیران کر دینے والی بھی ہے۔ سمندری مخلوق کا جسم اس قدر شفاف ہے کہ اس کے جسم سے آر پار دیکھا جاسکتا ہے اور یہ جانور دکھنے میں جھینگے جیسا ہے۔
ٹوئٹر صارف رین میکر کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ کیڑے نما آبی مخلوق سیسٹیسوما ہے جو سمندر میں 600 سے 1000 میٹر کی گہرائی میں پایا جاتا ہے۔ اس کی جسامت بلکل شفاف ہے اور صرف آنکھوں میں رنگ ہے۔
