Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عامر خان سیاسی منظر عام سے غائب، قریبی رشتے دار عتاب میں ! | زرائع نیوز

عامر خان سیاسی منظر عام سے غائب، قریبی رشتے دار عتاب میں !

کراچی: ایم کیو ایم رہنما عامر خان سیاسی منظر عام سے غائب ہیں ، جس کے بعد ان کے قریبی رشتے داروں کو مشکلات کا سامناہے ۔

چیف سیکرٹری سندھ نے ایم کیو ایم رہنما کے قریبی رشتے دار محمّد سہیل عرف بابو کو ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈی جی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ان کی جگہ گریڈ 19 کے ممتاز علی چنہ کو اے ڈی جی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔

ممتاز چنہ اس سے پہلے ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات تھے دوسری طرف عہدے سے ہٹائے جانے محمّد سہیل نے ممتاز چنہ کی تعیناتی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی ہے محمد سہیل نے عدالت سے پٹیشن میں تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کرنے کی استدعا کی ہے، پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن اس وقت نکالا گیا جب سہیل بابو بیرون ملک چھٹیوں پر تھے محمّد سہیل نے 28 نومبر کو چھٹیوں کی درخواست دے دی تھی۔

پٹیشن میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ سابق اے ڈی جی ایم ڈی اے 2 دسمبر سے 1 جنوری 2023 تک چھٹیوں پر ہیں اس کے باوجود 5 دسمبر کو ان کو عہدے سے ہٹا کر ممتاز علی چنہ کو تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا جو غیر قانونی ہے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کی پارٹی سے دوری پر ان کہ بڑے بھائی اعظم خان کو بھی واٹر بورڈ میں ہائیڈرینٹ انچارج کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،ایم کیو ایم رہنما عامر خان اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے موجودہ فیصلوں میں بھی پارٹی رہنما عامر خان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔