Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ایک اور سینئر وزیر اپنے کپتان سے ناراض |

ایک اور سینئر وزیر اپنے کپتان سے ناراض

‏وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک وزیر اعظم عمران خان سے ناراض ہو گئے

ذرائع کے مطابق پرویزخٹک نے ایک سینئر پارٹی رہنما سےاپنے دل کی بات کی اور بتایا کہ عمران خان نے جو وعدہ کیا وہ نہیں نبھایا۔

ان کاکہناتھا وزیراعظم نے انہیں وزیرداخلہ بنانے کا وعدہ کیا تھا مگرجب موقع آیا تو کسی اور کو بنا دیا گیا۔

‏پارٹی کےلیے قربانیاں دینے والوں کے ساتھ وزیراعظم کا رویہ درست نہیں ۔

ذرائع کاکہناہےپرویز خٹک نےکہا وہ ان حالات میں پارٹی میں اختلاف نہیں چاہتے لیکن اختلاف رائے کا اظہار ضروری ہے.