Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دوائوں کی قیمتیں 13 فیصد بڑھا دی گئیں | زرائع نیوز

دوائوں کی قیمتیں 13 فیصد بڑھا دی گئیں

اسلام آباد: ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا،مہنگائی کی وجہ سے صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگیا۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف ادویات کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ کیا گیا ،ایک ماہ کے دوارن سب سے زیادہ سرجیکل الات کی قیمتوں کو پر لگے۔

موبائلزر ماسک کی قمیت ایک ماہ میں 180 سے بڑھ کر 450 تک پہنچ گیا ،گاس پیس کی قیمت ایک ماہ میں 500 سے بڑھ کر 650 کا ہو گیا ،آئی وی انجکشن کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 3700 کی فروخت ہونے لگی ،بلڈ پریشر کی داوئی ایکسفروج 2200 سے بڑھ کر 2400 کا ہو گیا ،سرینج کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے 25 سے بڑھ کر 45 روپے کا فروخت ہونے لگے۔

قیمتوں میں اضافے کے باوجود بھی ٹیگرل اور امراض قلب کی دوائی کارڈیا مارکیٹ سے غائب ہوئے۔