Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سائٹ سپرہائی وے سے سیکیورٹی گارڈ کے بھیس میں سوار 4 ڈاکو گرفتار, اسلحہ برآمد | زرائع نیوز

سائٹ سپرہائی وے سے سیکیورٹی گارڈ کے بھیس میں سوار 4 ڈاکو گرفتار, اسلحہ برآمد

کراچی: سائٹ سپرہائی وے پولیس نے جنجال گوٹھ سے سوزوکی پک اپ میں سیکیورٹی گارڈ کے بھیس میں سوار 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔
سائٹ سپرہائی وے پولیس نے دوران گشت کے ڈی اے روڈ جنجال گوٹھ پر کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی پک اپ نمبر KS-7548 میں سوار 4 مشکوک افراد کو روک کر تلاشی کے دوران ان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رجب علی ، عثمان ، نور اللہ اور وسیم شامل سے ایک رائفل ڈبل ٹو ، ایک ریپیٹر 12 بور اور ایک پستول برآمد بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے ۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سکیورٹی گارڈز کے بھیس میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ، ملزمان نے متعدد علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ، گرفتار ملزمان نے 7 ماہ جیل بھی کاٹی اور وہیں اپنا گینگ بنایا تھا ، ملزمان اس سے پہلے بھی گبول ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں ، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔