Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
توشہ خانہ کیس : عمران کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست غیر مؤثر قرار | زرائع نیوز

توشہ خانہ کیس : عمران کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست غیر مؤثر قرار

لاہور : اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کی فائل گم ہونے پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی جس کے دوران عمران خان کی طرف سے وکلاء خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حاضری کی فائل گم ہونے پر ٹرائل کورٹ سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حاضری کی فائل کی گمشدگی سے متعلق 10 دنوں میں رپورٹ پیش کریں۔

سیشن عدالت میں 18 مارچ کو خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی حاضری کے دستخط والی فائل غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔سیشن عدالت نے اس روز جوڈیشل کمپلیکس آمد پر عمران خان کے وارنٹ منسوخ کر دیے تھے۔