Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کی خاطر پی ایس پی کی ریڈ زون میں‌ نہ جانے کی تحریری یقین دہانی | زرائع نیوز

پاکستان کی خاطر پی ایس پی کی ریڈ زون میں‌ نہ جانے کی تحریری یقین دہانی

پی ایس پی کی ریڈ زون میں‌ نہ جانے کی تحریری یقین دہانی

پاک سرزمین پارٹی نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کے خلاف فوارہ چوک پر دھرنا دیا اور پاکستان کے تشخص کی خاطر ریڈ زون میں نہ جانے کی تحریری یقین دہانی کرادی۔

ذرائع نیوز کو اندرونی حلقوں سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ایس پی نے دھرنے کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل نہ ڈالنے اور ریڈ زون نہ جانے کی تحریری یقین دہانی کرائی اور انتظامیہ کو اس بات کا بھی یقین دلایا کہ اُن کا اسٹیج وائی ایم سی اے کالج کے علاوہ کہیں نہیں لگے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس پی نے کل بلدیاتی قوانین میں ترمیم کے خلاف فوارہ چوک پر احتجاج کیا، جس میں خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے دھرنے کو احتجاج میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر اُن کے ساتھ کوئی بھی نہیں ہوگا تب بھی وہ ترامیم واپس نہ لینے تک اسی مقام پر اکیلے ہی بیٹھے رہیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا دعویٰ ہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون میں ترمیم کر کے سالانہ 1200 ارب اور ایف این سی فنڈز اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ اداروں کو ماتحت کر کے ٹیکس وصولیوں پر بھی اجارہ داری قائم کرلی ہے۔

گزشتہ روز مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے تشخص کی خاطر وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں جارہے کیونکہ وہاں پر قائم ہوٹلز میں پی ایس ایل کی ٹیمیں مقیم ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سندھ حکومت کو خبردار کیا تھا کہ وہ لاٹھی چارج سے گریز کرے کیونکہ ایسی صورت میں پی ایس پی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردے گی۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews

فیس بک @ZarayeNews