Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی ، فائیو اسٹار ہوٹل میں‌ مشکوک حرکات، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ | زرائع نیوز

کراچی ، فائیو اسٹار ہوٹل میں‌ مشکوک حرکات، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشکوک سرگرمیوں کے باعث فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کر کے جنرل مینیجر کو حراست میں کے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور تفتیش کے بعد رہا کردیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو روز قبل کراچی کے فائیواسٹارہوٹل پی سی میں کارروائی کی، پی سی ہوٹل کی نویں منزل کے ایک کمرے میں مقیم جنرل مینجرکے کمرےمیں کی گئی۔

انتہائی باوثوق ذرائع نے خبر والے کو بتایا ہے کہ جنرل مینجرجیفراسکراڈسس مین مبینہ طورپرمشکوک سرگرمیوں ملوث پائے گئے ہیں۔ امریکی شہری جیفراسکراڈسس مین پورےسندھ کےدورےبغیراین اوسی کے کرتے رہے۔

جیفراسکراڈسس مین کوان تمام چیزوں میں سندھ پولیس کےاعلی افسر،بااثرشخصیات اورسفارتخانےکی پشت پناہی حاصل رہی۔جیفراسکراڈسس مین اپنےکمرےمیں صفائی کرنےکےلیےخاکروب کوبھی اجازت نہیں دیتے تھے۔

پی سی ہوٹل کاعملہ بھی جیفراسکراڈسےکافی پریشان تھا۔ مشکوک حرکات کی وجہ سےحساس ادارےنےہوٹل کی اعلی مینجمنٹ کےہمراہ کارروائی کی۔ کمرے سےمختلف نمبرکی متعددنمبرپلیٹس بھی ملی ہیں۔ دیگرسامان بھی قبضےمیں لیاگیاہے۔ نویں منزل پرہوٹل کےکمرے کوسیل کردیاگیاہے۔

جیفراسکراڈسس مین ہوٹل چھوڑ کر سفارت خانہ منتقل ہو گئے ہیں۔