24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائم کی 133 وارداتیں رپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہربھرمیں133اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں25موبائل،نقدی چھیننے،2 کارچوری،11موٹرسائیکل چھیننے اور95 چوری ہونےکی وارداتیں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان4مقابلے ہوئے،دورانِ مقابلہ3 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتارکیاگیا جبکہ 9اسٹریٹ کرمنلز،چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر133ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔جن میں18 اسٹریٹ کرمنلز،ڈاکو، 2 اغواء برائےتاوان،16 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،26 منشیات فروش ،سپلائیر جبکہ71دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔

برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں،کارروائیوں کے دوران54 شاٹ گن،31 پستول، 9 کلو گرام چرس،611گرام آئس،21چوری کے موبائل فون اور11 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: