کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے،افسوس ہے کہ تحریک کا اعلان کرنے والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سندھ میں بھرپورطریقے سے اس تحریک کو کامیاب کرے،ہم انکی مدد کیلئے تیارہیں اورفری پک اینڈ ڈراپ سروس بھی مہیا کرسکتے ہیں۔
