Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیراعظم نے کراچی کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرادی : گورنرسندھ | زرائع نیوز

وزیراعظم نے کراچی کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرادی : گورنرسندھ

کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ شہر کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے،وزیراعظم مارچ کے پہلے ہفتے کراچی کا دورہ کریںگے اورتمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

بلدیہ شرقی کے سالانہ اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہاں مافیا نے عوام کا جینا دوبھرکردیاجس دن آیا اسی روزان مافیا سے لڑنے کا اعلان کیا میرے ہوتے ہوئے مافیا کی کوئی گنجائش نہیں،اس لئے ایک با رپھرکہہ رہا ہوں کہ مافیا اپنا بوریا بسترباندھ لیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیی سے جلد ملاقات کروںگا اورانہیں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ بھی کروںگا،اس وقت کراچی پولیس نفری کی کمی کا شکارہے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہا کہ کمپیوٹردورکے بچے میدانوں سے دور ہوتے جارہے ہیں،اب انکی ترجیح لیپ ٹاپ اورموبائل فونزہیں،طلبہ و طالبات کا جوش وخروش دیکھ کرمجھے بہت زیادہ مسرت محسوس ہورہی ہے،یہاں آکراپنے اسکول کے دنوں کی یاد آگئی،جسمائی ورزش والے کھیلوں سے بچوں کی دوری انہیں آرام طلب بنارہی ہے،اسپورٹس ویک میں 26 اسکولوں کے 2000 کے قریب بچوں کی شرکت خوش آئند ہے،امید ہے کہ دوسرے بلدیاتی ادارے بھی اس طرح کے مقابلے منعقد کریں گے۔

علاوہ ازیں کے اے ایس بی آئی ٹی کے 11 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہا کہ اللہ تعالی نے بھی قرآن میں پہلی ہدایت پڑھنے ہی کی دی،خالق کائنات نے اقرا کہا اور پھرپوری کائنات اس جدوجہد میں لگ گئی،اسی اقرا کی وجہ سے آج انسان باشعورہوا ہے۔

انہوں نے طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوکرکہا کہ جوملا ہے اس پرخالق کائنات کا شکر ادا کریں آپ نے مایوس نہیں ہونا،ہمت، حوصلے اورجوان جذبوں سے مشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ہے اپنے والدین کا خیال کریں،انکی دعاؤں سے ہرمشکل کو ٹالاجاسکتا ہے،گورنرنے کانووکیشن میں طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈلزبھی تقسیم کئے۔

گورنرکامران ٹیسوری سے ڈائریکٹرجنرل آڈٹ سندھ نذرمحمد رانجھا نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی،اس موقع پرسرکاری فنڈز کے شفاف استعمال،مؤثراقدامات،ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ کے کردارو اہمیت اورباہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، گورنرنے کہا کہ سرکاری فنڈزکے شفاف استعمال سے عوام کو بنیادی سہولیات کی مؤثرفراہمی ممکن ہوتی ہے، انکے بروقت آڈٹ سے سرکاری اداروں کو فنڈزکے بہتراستعمال میں مدد ملتی ہے،ڈائریکٹرجنرل آڈٹ نے گورنرکو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اوررپورٹ پیش کی۔