Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’اپنے بزرگوں کی پارٹی سنبھالیں، ہم آپ سے سیکھیں گے‘ : فاروق ستار کو سیاسی جماعت میں شمولیت کی پیش کش | زرائع نیوز

’اپنے بزرگوں کی پارٹی سنبھالیں، ہم آپ سے سیکھیں گے‘ : فاروق ستار کو سیاسی جماعت میں شمولیت کی پیش کش

کراچی: مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ایم کیو ایم کے سابق سربراہ اور تنظیم بحالی کمیٹی کے موجودہ سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن فاروق ستار کے بزرگوں کی پارٹی ہے، وہ آگئے آئیں اور اسے سنبھالیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے سینئر سیاستدان اور ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی۔ جس میں بلدیاتی نظام سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دوران گفتگو مسلم لیگ ن کے قائدین نے فاروق ستار کو نوازشریف اور شہبازشریف کا خیرسگالی پیغام پہنچای اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔ مسلم لیگ ن کے قائدین کا کہنا تھا کہ لیگی وفد نے فاروق ستار کو جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی بھی دعوت دی۔ ن لیگ کے وفد کا کہنا تھا کہ آپ کا ملکی سیاست میں بہت اہم رول رہا، آپ کی مسلم لیگ میں شمولیت سے نہ صرف جمہوریت بلکہ ہمیں بھی فائدہ ہوگا کیونکہ اس سے ہمیں مزید سیاست سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ملاقات کے بعد فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  شاہد خاقان عباسی اپنے گروپ کے ساتھ ملنے آئے بہت اچھا لگا، ہم ایک دوسرے کو 30 سال سے جانتے ہیں، ہم پارلیمان میں ایک ساتھ طویل عرصے تک کام کیا۔

ایم کیو ایم ’نشان عبرت‘ بن گئی ہے: فاروق ستار

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی کوئی عام شہر نہیں بلکہ یہ پاکستان کا دل ہے، یہ شہر ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، کراچی کو (ن) لیگ نے بہت سے منصوبے دیے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اُن تمام سلسلوں کو روک دیا گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے سامنے اپنی باتیں رکھیں اور ان کی باتیں سنیں، یہ پہلا موقع ہےکہ سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ نہیں ہورہا، ڈائیلاگ کے لیے سب سے پہلے حکمران جماعت ہاتھ بڑھاتی ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف اور غیر جابندارانہ انتخابات ہونے چاہئیں، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

بعد ازاں سابق وفاقی وزیر داخلہ اور لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن فاروق ستار کے بزرگوں کی جماعت ہے، اس لیے انہیں پارٹی میں شمولیت کے لیے دعوت دینے کی ضرورت نہیں ہے، وہ جب چاہیں آجائیں ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ احسن اقبال کے بیان پر فاروق ستار نے جواباً کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو اپنا بزرگ مانتا ہوں۔

فاروق ستار کا خواتین کے حق میں‌ بڑا بیان