Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
امان اللہ:‌’جب مایوس ہو کال کرنا‘ | زرائع نیوز

امان اللہ:‌’جب مایوس ہو کال کرنا‘

لاہور: برصغیر کے لیجنڈری مزاحیہ اداکار امان اللہ 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ گزشتہ کئی عرصے سے کافی علیل تھے۔

انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کے ساتھ مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کی پرفارمنس کے ویڈیو کلپ شیئر کیے اور اُن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاکستانی اینکر منیبہ مزاری نے امان اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ مجھے کہتے تھے جب مایوس یا اداس ہو تو کال کرنا، میں تمھیں ہنساؤں گا اور پھر تمھاری اداسی دور ہوجائے گی۔