Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل کی برآمدگی کے لیے رینجرز کا خصوصی ڈیسک تشکیل، رابطہ کرنے کا طریقہ | زرائع نیوز

چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل کی برآمدگی کے لیے رینجرز کا خصوصی ڈیسک تشکیل، رابطہ کرنے کا طریقہ

چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل کی برآمدگی کے لیے رینجرز کا خصوصی ڈیسک تشکیل

کراچی سے چھینے گئے موبائل فون کی برآمدگی کے لیے رینجرز نے خصوصی ڈیسک تشکیل دے دی جو شہریوں کی شکایات پر کارروائیاں کرے گی۔

رینجرز کی جانب سے ’رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل‘ (آر ایس ٹی سی) کے نام سے خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جو شہریوں کے چوری شدہ یا چھینے ہوئے فون کو برآمد کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے گا۔

رینجرز ڈیسک سے رابطے کا طریقہ

کوئی بھی متاثرہ شہری رینجرز کے آر ایس ٹی سی سے باآسانی ای میل کے ذریعے رابطہ کرتا ہے۔ شکایت کنندہ کو موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر، موبائل فون ماڈل، شناختی کارڈ نمبر، رابطہ نمبر rstcsindh@gmail.com پر ارسال کرنا ہوگا۔

شہریوں نے رینجرز کی جانب سے قائم کیے گئے خصوصی سیل پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اب اُن کے چوری شدہ یا چھنے ہوئے فون واپس مل جائیں گے۔

واضح رہے کہ اگر کسی موبائل کو سی پی ایل سی سے بلاک کردیا جائے تو رینجرز کا خصوصی سیل اس کو تلاش نہیں کرسکے گا۔

نوٹ: یہ سیل صرف کراچی کے لیے ہی کام کرہے گا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews

فیس بک @ZarayeNews