کراچی: ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے دوران کراچی کی آبادی میں 1 دن میں 1 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ سامنے آگیا۔
ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو کے مطابق شہر کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 80 لاکھ افراد سے زائد ہوچکی، گزشتہ روز آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار ریکارڈ کی گئی، نئے اضافے کےبعد ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے بڑا ضلع بن گیا، جہاں آبادی 34 لاکھ 42 ہزار 48 افراد تک پہنچ گئی۔ ضلع جنوبی آبادی کے لحاظ سے چھوٹا ضلع ہے، جہاں آبادی 18 لاکھ 24 ہزار 67 نفوس پر مشتمل ہے۔ ضلع ملیر کی آبادی 22 لاکھ 17 ہزار 37 ہے۔
ضلع کورنگی آبادی 29 لاکھ 28 ہزار 856، ضلع کیماڑی آبادی 21 لاکھ 80 ہزار 243، ضلع شرقی آبادی 31 لاکھ 71 ہزار 284 اور ضلع غربی کی آبادی 22 لاکھ 75 ہزار 966 تک پہنچ گئی۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: