Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حافظ نعیم الطاف حسین بننے کی کوشش کررہے ہیں : سعید غنی | زرائع نیوز

حافظ نعیم الطاف حسین بننے کی کوشش کررہے ہیں : سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے مسائل پرسب سے زیادہ آوازپیپلزپارٹی نے اٹھائی،پی ٹی آئی،جماعت اسلامی، ایم کیو ایم کو سندھ میں مردم شماری پراعتراض ایسے ہے کہ جیسے مردم شماری صرف سندھ میں ہی ہورہی ہے،جماعت اسلامی کراچی کا امیرحافظ نعیم الرحمان نیا الطاف بننے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بات انہوں نے لیاری میں سابق صوبائی وزیرجاوید ناگوری کے بھائی شہید اکبرناگوری کی آٹھویں برسی کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نثارکھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے بھی مارشل لا دورکی طرح عوام کے ووٹ کی توہین کی،عدلیہ سے میری اپیل ہے ملک میں ایک دن الیکشن کرانے میں کردارادا کرے کیونکہ اگردو بارالیکشن ہوگئے تو یہ روایت بن جائے گی۔