رمضان میں گیس بحران، اہلیان کراچی شدید پریشان، حکومت انجان

کراچی: پوش علاقہ ہو یا اولڈ ایریا، گورنر ہاوس ہو یا اسٹیٹ گیسٹ ہاوس، گیس بحران ہر جگہ موجود ہے، وفاق، سندھ حکومت کا اجلاس بھی سود مند ثابت نہ ہوا، 7 اپریل سے سپلائی بہتر ہونے کا SSGC کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔

ڈیفنس، کیماڑی، مولوی تمیز الدین خان روڈ سلطان آباد، انٹیلی جنس کالونی، ہجرت کالونی، عزیز آباد، شاہ فیصل، ملیر، لیاری، کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، شیر شاہ، گلشن اقبال و دیگر علاقوں میں گیس بندش جاری ہے، شہری پانی، بجلی کے ساتھ گیس بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

کئی علاقوں میں شہری ہوٹل سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں، سحر و افطار کے علاوہ رات کے کھانے کیلئے بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: