Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان اہم معاہدہ طے | زرائع نیوز

حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان اہم معاہدہ طے

حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے مابین آئی ڈی بلاک کرنے کے حوالے سے اہم معاملات طے پاگئے، معاہدہ ہونے کے بعد سماجی میڈیا پر بھارتی اجارہ داری کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے مابین معاملات طے پاگئے، جس کے تحت ٹویٹر آئندہ یک طرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا، چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی امریکا میں ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

دونوں شخصیات کی ملاقات میں ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا، کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے غاصبانہ قبضے کے بعد ٹویٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کئے گئے، ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان نے ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا، ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا، ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔