Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہتھنی " نور جہاں " کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ جانیئے | زرائع نیوز

ہتھنی ” نور جہاں ” کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ جانیئے

کراچی; چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی صحت میں بہتری آنے لگی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہتھنی نور جہاں کے اندرونی اعضا کی سوجن کم ہورہی ہے، ہتھنی کا مساج کیا جا رہا ہے اور اسے دوائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے آرام کے لیے بالو مٹی کے ڈھیر بھی لگائے گئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کی دی گئی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہتھنی کے علاج کے لیے بہترین ڈاکٹروں سےرابطہ کیاگیا ہے۔