Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وفاقی حکومت نے توانائی بچت کے 5 سالہ منصوبے پر کام شروع کردیا | زرائع نیوز

وفاقی حکومت نے توانائی بچت کے 5 سالہ منصوبے پر کام شروع کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توانائی بچت کے 5 سالہ منصوبے پر کام شروع کردیا۔

تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں کو توانائی بچانے والی عمارات میں تبدیل کردیا جائے گا۔

نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر سردار معظم کے مطابق توانائی بچت کا پلان پہلے 10 سال کے لیے بنایا گیا تھا جسے اب 5 سال تک محدود کردیا گیا ہے۔

بلڈنگ کوڈز پر مؤثر عمل درآمدر سے 50 سے 60 فیصد تک توانائی کی بچت کی جا سکے گی۔

تمام بڑی عمارتوں کے انرجی آڈٹ کے بعد توانائی بچت کے ایکشن پلان پر مرحلہ وار کام شروع کیا جائے گا۔

توانائی بچت پروگرام کے دوسرے مرحلے میں کمرشل، صنعتی اور گھریلو سیکٹر کو گیس کی بجائے کم بجلی استعمال کرنے والے آلات کو فروغ دیا جائے گا، حکومت صارفین کو ایسے آلات کی فراہمی میں مدد دے گی۔

نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے مطابق توانائی بچت کے 5 سالہ پلان پر سرمایہ کاری کے لیے ورلڈ بینک سمیت مختلف عالمی اداروں سے مالی تعاون کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

(ویب ڈیسک)