Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلستان جوہر پولیس کی فائرنگ، نوجوان عامر مارا گیا،3 اہلکار گرفتار | زرائع نیوز

گلستان جوہر پولیس کی فائرنگ، نوجوان عامر مارا گیا،3 اہلکار گرفتار

کراچی: گلستان جوہر میں ملینیم مال کے قریب پولیس کی فائرنگ سے 26 سالہ موٹر سائیکل سوار عامر حسین ولد نثار حسین جاں بحق ہوگیا، والدہ کا کہنا ہےکہ بیٹے کو اپارٹمنٹ کی سیڑھی پر گولی ماری گئی۔

پولیس کے مطابق شاہین فورس کے اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، نوجوان نہ رکے اور فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، ادھر مقتول کی والدہ کا کہنا ہےکہ بیٹے کو اپارٹمنٹ کی سیڑھی پر پولیس اہلکار نے گولی ماری، بیٹا فشری میں بھائی کے ساتھ کام کرتا تھا، پولیس نے بیٹے کو بے گناہ قتل کردیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق فائرنگ پولیس اہلکاروں نے کی، موٹر سائیکل سوار کی جانب سے گولی چلانے کے شواہد نہیں ملے، 2 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر اہلکاروں نے پیچھا کیا، تحقیقات جاری ہے، قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے فائر کئے گئے گولیوں کے خول مل گئے ہیں، تلاش ایپ کی مدد سے مبینہ ملزم کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں ۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہےکہ فائرنگ میں ملوث 3 اہلکاروں کو گرفتار کیا جاچکا، ابتدائی تحقیق میں اہلکاروں کا جرم ثابت ہوگیا، دونوں اہلکاروں نے فائرنگ کرکے زیادتی کی، قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا، متاثرہ فیملی سے رابطہ کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس فائرنگ سے نوجوان کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلات طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اہلخانہ کے ساتھ انصاف ہوگا، عینی شاہد کہتے ہیں عامر کو 4 پولیس اہلکاروں نے سیڑھیوں پرگولیاں ماریں، اہلخانہ کے مطابق عامر کو جعلی مقابلہ ظاہر کرکے مارا گیا، اس کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔