Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ٹی وی پر تیراکی کا لباس پہننا ترقی نہیں : عتیقہ اوڈھو | زرائع نیوز

ٹی وی پر تیراکی کا لباس پہننا ترقی نہیں : عتیقہ اوڈھو

کراچی: پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ ٹی وی پر تیراکی کا لباس پہننا ترقی نہیں بلکہ یہ ثقافتی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی کرافٹ پر پورے دل سے کام کرتے ہیں تو آپ کیلئے مواقع کبھی ختم نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ میں نے سکرین پر وہ کردار ادا کیے جن کے خواب دیکھے تھے۔

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ایک سچا فنکار اپنی کارکردگی سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا، میں ابھی بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ ہمیں ایک دوسرے کی ثقافت کا احترام کرتے ہوئے معاشرے کو ترقی دے سکتے ہیں۔