لندن: معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے پاکستان میں اپنے سامعین کے لیے ریڈیو پروگرام سیربین بند کرنے کا اعلان کردیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سامعین، قارئین اور ناظرین کی بہتر خدمت اور رقم کے درست استعمال کے لیے شارٹ ویو نشریات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اب اُس کی متبادل کے طور پر نیا پروگرام شروع کیا جائے گا۔
بی بی سی اردو سروس کی ویب سائٹ، یوٹیوب چینل اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔ بی بی سی اردو ٹیلیویژن کے ذریعے سیربین کی نشریات پیر سے جمعہ پاکستان کے وقت کے مطابق شام سات بجے بدستور جاری رہے گی۔
“ایسےموضوعات جن پر ہمارے سامعین ہم پر اعتماد کرتے ہیں اور جن پر مقامی میڈیا ، خبریں نہیں دے پاتا، ہم ان پر خبریں پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے البتہ اب یہ خبریں شارٹ ویو اور میڈیم ویو پر نشر نہیں ہوں گی”
تفصیل کے لئے ، کلک کریں
👇🏽👇🏽👇🏽https://t.co/FMfDyvDENq— Shafi Naqi Jamie (@ShafiNaqiJamie) December 21, 2019
ٹیلی ویژن کا سیربین ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستان میں ٹیلی ویژن کے سامعین کی تیزی سے بڑی ہوئی تعداد اور ڈیجیٹل میڈیا تک ہر جگہ رسائی کی وجہ سے شارٹ ویو پر ریڈیو کے سامعین کی تعداد میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ سنہ 2018 میں بی بی سی کی جانب سے پاکستان میں رائے عامہ کے ایک جائزے سے اس رجحان کی تصدیق ہوئی تھی۔ آرڈینس ریسرچ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کے ذریعے نئے سامعین، قارئین اور ناظرین کی تعداد بڑھ رہی ہے جن میں نوجوان اور خواتین کی تعداد نمایاں ہے۔
بی بی سی کی مکمل خبر
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-50874269
