Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نامعلوم افراد جناح اسپتال میں‌ لاشیں‌ چھوڑ‌ کر فرار | زرائع نیوز

نامعلوم افراد جناح اسپتال میں‌ لاشیں‌ چھوڑ‌ کر فرار

کراچی کے جناح اسپتال میں رات گئے نا معلوم افراد رات گئے 2 نوجوانوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، مقتول قمیص شلوار پہنے ہوئے ہیں۔

سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گزشتہ رات دونوں لاشوں کو علیحدہ علیحدہ لایا گیا، ایک رکشے جبکہ دوسری ٹیکسی میں آئی جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، لاشوں کے حوالے سے صدر تھانے کو اطلاع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو فنگر پرنٹس کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سیمی جمال نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ دونوں لاشوں کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں مریض بنا کر لایا گیا تھا لیکن لانے والے انھیں چھوڑ کر چلے گئے، لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی لیا جائے گا، بہ ظاہر دونوں لاشوں پر گولی کا کوئی نشان نہیں ہے، دونوں لڑکوں کو نامعلوم افراد الگ الگ لے کر آئے تھے۔

تاحال لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا ہے، اسپتال کی جانب سے پولیس کو آگاہ کرنے کے بعد رینجرز اور پولیس کے افسران جناح اسپتال پہنچ گئے، اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے لاشیں لانے والوں کا پتا چلایا جا رہا ہے۔