گرین لائن بس سروس کے اوقات کارعارضی طور پر تبدیل

کراچی : گرین لائن بس سروس کے اوقات کار کو عارضی طور پر تبدیل کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی رات گئے تک مصروفیات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
گرین لائن بس سروس کا آپریشن اب صبح 7 بجے سے رات 11:30 بجے تک عبداللّٰہ چوک، سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک جاری رہے گا۔ڈاؤن ٹریک نمائش چورنگی اسٹیشن سے عبداللّٰہ چوک تک رات 12:30 تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: