کوئٹہ : مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 4 ماہ تک کچھ فیصلے نہ ہونے پر معیشت کو نقصان ہوا، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قرض بڑھ کر 51 ہزار ارب تک پہنچ چکا، رقم سہولیات کے بجائے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہو رہی ہے، قرضوں کی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں 8 کروڑ پاکستان مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور پچھلے 20 سالوں میں ملک کا قرضہ بڑھتا جا رہا ہے، ان قرضوں کی مد میں 21 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں جب کہ گردشی قرض کا حل کسی حکومت نے نہیں نکالا۔