Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نواز یا زرداری کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ بنا دیں, اسد عمر کا طنز | زرائع نیوز

نواز یا زرداری کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ بنا دیں, اسد عمر کا طنز

لاور : صوبہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا معنی خیز پیغام سامنے آگیا۔ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا فیصلہ آج کیا جائے گا، عہدے پر تقرری کے لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی بنائی گئی دو طرفہ پارلیمانی کمیٹی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چلاگیا جو آج ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سربراہ الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ارکان کے درمیان غیر رسمی بات چیت سے قبل اس معاملے کے بارے میں فیصلے پر اتفاق رائے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس صرف آج کا دن ہے کیوں کہ آئین کے آرٹیکل اے 224 کے تحت الیکشن کمیشن کو دیا گیا 2 روز کا وقت آج ختم ہو جائے گا۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ بنا دیں۔