Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کل عدالت آئونگا,عمران ,وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج | زرائع نیوز

کل عدالت آئونگا,عمران ,وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا اور اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کل عدالت میں خود پیش ہو جاؤں گا، پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

عمران خان نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انڈر ٹیکنگ تسلیم کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میری گرفتاری عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کی جائے۔

عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں خود پیش ہو جاؤں گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی تھی۔عمران خان کی جانب سے درخواست میں آج ہی سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے گزشتہ روز عمران خان کی انڈر ٹیکنگ مسترد کردی تھی اور پولیس کو عمران خان کو گرفتار کر کے کل (18 مارچ کو) پیش کرنے کا حکم دیا تھا