Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کامران ٹیسوری کیخلاف 8 سال قبل چوری کا مقدمہ درج کروانے والے گٹکا کیس میں جیل منتقل | زرائع نیوز

کامران ٹیسوری کیخلاف 8 سال قبل چوری کا مقدمہ درج کروانے والے گٹکا کیس میں جیل منتقل

سندھ کے موجودہ گورنر کامران ٹیسوری کے خلاف 8 سال قبل موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرانے والے نوجوانوں کو گٹکا برآمدگی کیس میں جیل بھیج دیا گیا۔

کامران ٹیسوری کے خلاف بدین میں 2008 میں موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ مجاہد علی اور نثار میمن نے درج کروایا تھا، جس پر سندھ کے موجودہ گورنر کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا اور پھر مقدمے کو سی کلاس کیا گیا تھا۔

بعد ازاں دس اپریل پیر کو بدین کی پولیس نے مقدمہ درج کرانے والے دو ملزمان مجاہد علی اور نثار میمن کو گرفتار کیا اور پھر اُن کے خلاف گٹکا برآمد کرنے کا کیس بنایا۔

پولیس نے ایف آئی آر میں لکھا کہ دونوں ملزمان کے پاس سے خشک گٹکے کے 20 ، 20 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

دونوں ملزمان کو پولیس کی جانب سے آج بدین کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مجسٹریٹ نے مجاہد علی اور نثار میمن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں نوجوانوں کی گرفتاری کا 8 سال پرانے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، انہیں حال ہی میں گٹکا سپلائی کرنے کی خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔