Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی آج سے مکمل یخ بستہ ہوائوں کی لپیٹ میں آجائے گا ،محکمہ موسمیات | زرائع نیوز

کراچی آج سے مکمل یخ بستہ ہوائوں کی لپیٹ میں آجائے گا ،محکمہ موسمیات

کراچی:کراچی میں آج سے سائبیرین ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ کل سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ سندھ میں کل سے 17 جنوری کے دوران سردی کی لہر کا امکان ہے، کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور رات میں موسم سرد رہے گا جب کہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 اور جمعہ کو 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کل دن کا درجہ حرارت 23 سے 25 اور جمعے کو 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اس دوران شمال مغرب سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق شہر میں شمال اور شمال مغرب سے سرد ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونےکا امکان ہے جب کہ ان ہواؤں کی رفتار 48 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی جاسکتی ہے۔