کمسن پاکستانی ٹیم نے کیا عالمی اعزاز نام کرلیا؟ پڑھیئے!

کینس: کمسن پاکستانی ٹیم نے عالمی ڈیسٹینیشن امیجینیشن مقابلے کے فائنل میں شرکت کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔بین الاقوامی مقابلہ برائے ڈیسٹینیشن امیجینیشن کے فائنلز میں امریکی ریاست مسوری کے کینسس شہر میں 12 تا 23 مئی تک منعقد کئے جائیں گے۔
ان مقابلوں میں پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سے کم عمر بچے پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں، پاکستان ٹیم میں راحم شفیق فریدی، اذلان ملک، عائشہ صدیقی، مشعل فاطمہ، خدیجہ سلطان، جویریہ صدیقی اور ضمیارسعود شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
قبل ازیں قومی سطح پر ہونے والے مقابلے میں بھی اسی ٹیم نے طلائی تمغہ جیتا تھا جس کے باعث پاکستان کی کمسن ٹیم فائنل مقابلوں کے لئے منتخب ہوئی، امریکا میں شرکت ان بچوں اور پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔
ڈیسٹینیشن امیجینیشن ایک ایسا ادارہ ہے جو نئی اور جدید سوچ کے حامل طالبعلموں کے مقابلے کراتا اور تخلیقی صلاحیتوں کو تقویت دیتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: