Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈیل میں‌ ناکامی کے بعد برطانوی وزیراعظم مستعفیٰ | زرائع نیوز

ڈیل میں‌ ناکامی کے بعد برطانوی وزیراعظم مستعفیٰ

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریزمے نے بریگزیٹ ڈیل میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنرویٹو پارٹی 7 جون کو نیا قائد اعوان منتخب کرے گی، برطانوی وزیراعظم نے ٹین ڈاؤئنگ اسٹریٹ میں انتہائی جذباتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے اپنی طرف سے ریفرنڈم کے نتیجے پر عمل کرنے کی مکمل کوشش کی مگر یورپی یونین سے نکلے کے لیے کسی بھی ڈیل تک پہنچنے میں ناکام رہی‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک بات ہے کہ وہ بریگزٹ میں ناکام ہوئیں جو ہمیشہ ان کے لیے شرمندگی کا باعث رہے گا۔ تھریزامے نے کہا کہ اب نئے وزیراعظم کو ملکی مفاد میں لے کر آنا ضروری ہے اور وہ ٹوری پارٹی کی سربراہی چھوڑ رہی ہیں۔

سات جون کے بعد پارٹی کے اندر انتخاب کے ذریعے وزیراعظم کا نیا امیدوار سامنے لایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے اور وہ اس پر فخر کرتی ہیں کہ ملک کی دوسری خاتون وزیراعظم بنیں مگر اب رخصتی کا وقت آ گیا ہے۔