Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
محکمہ تعلیم سندھ، آئی ٹی انچارج کی بدمعاشی، سرکاری معطلی پر ملازمین کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا | زرائع نیوز

محکمہ تعلیم سندھ، آئی ٹی انچارج کی بدمعاشی، سرکاری معطلی پر ملازمین کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کے آئی ٹی انچارج نے برطرفی پرسارا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی انچارج شاہد ابڑو برطرف کیے جانے کے بعد جاتے ہوئے سارا ڈیٹا ڈیلیٹ کرگیا جس کے بعد ملازمین کا تمام ڈیٹا سسٹم سے غائب ہوگیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے محکمے کے آئی ٹی انچارج شاہد ابڑو کو عہدے سے ہٹایا تھا جس کے بعد سابق ملازم نے مخاصمت میں محکمے کا بڑا نقصان کردیا۔ ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق شاہد ابڑو نے جاتے جاتے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا جس کے بعد محکمے کے ملازمین کی پنشن، آئی ڈیز اور بائیو میٹرک کی تمام تفصیلات سسٹم سے غائب ہوگئیں۔

سابق ملازم کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ بھی بند ہوگئی۔ محکمے کی ہیومن ریسورس کی ڈائریکٹر تحسین فاطمہ کا کہنا ہے کہ تمام تر معاملات کے پیچھے سابق آئی ٹی انچارج شاہد ابڑو کا ہاتھ ہے۔ ان کے مطابق شاہد ابڑو کا تبادلہ جعلی آئی ڈیز کو کھولنے پر کیا گیا تھا۔

شاہد ابڑو کے جانے کے بعد خرابی کی تشخیص کے لیے دورہ کرنے والی نجی کمپنی کی ٹیم نے بھی سسٹم کے مکمل ناکارہ ہونے کی تصدیق کردی۔  ذرائع کے مطابق محکمے کو ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور تبادلے کے آرڈر جاری کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے جس سے محکمے کے ملازمین پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔