کراچی: وفاقی وزیرتخفیف غربت و سماجی تحفظ اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ متحدہ حکومت عوام کودرپیش چیلنجزسے بخوبی آگاہ ہے اورحکومت خصوصاً کم اورمتوسط آمدنی والے طبقوں کو موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے درپیش مشکلات کو دورکرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے۔
وہ سندھ گورنمنٹ اسپتال شاہ فیصل کالونی میں ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کنڈیشنل کیش ٹرانسفرپروگرام کے تحت بینظیرنشوونما سینٹرکی افتتاحی تقریب میں گفتگو کررہی تھیں،انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں بچوں کی بڑی تعداد کو غذائیت کی کمی اورسٹنٹنگ کے مسئلے کا سامنا ہے،پروگرام کے تحت ملک کے 119 اضلاع میں 364 نشوونما مراکزکھولے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بھی کوششوں میں حصہ لے رہی ہے اوربی آئی ایس پی کے نشوونما پروگرام کی حمایت کررہی ہے،ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت مسائل کے حل کیلئے پرعزم تھی لیکن سیلاب نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔