Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کے الیکٹرک صارفین کیلئے ٹیرف میں 10.26 روپے کمی کا امکان | زرائع نیوز

کے الیکٹرک صارفین کیلئے ٹیرف میں 10.26 روپے کمی کا امکان

کراچی: نیشنل پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی جانب سے فیول چارجزایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست کی سماعت آج (31 جنوری) کریگا،پاوریوٹیلیٹی نے دسمبر 2022 کیلئے ایف سی اے میں 10.26 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔

درخواست نیپرا کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق ہے،پورے ملک میں لاگو ٹیرف طریقہ کارکے مطابق ایف سی اے کا ہرماہ جائزہ لیا جاتا ہے اوراسکو صارفین کے بلوں پرصرف ایک ماہ کیلئے لاگو کیا جاتا ہے،ایف سی اے کا انحصارایندھن کی عالمی قیمتوں میں ہونیوالی تبدیلیوں پرہوتا ہے،دسمبر 2022 کا فیول چارجزایڈجسٹمنٹ ستمبر 2022 کے مقابلے کم ہے،جسکی بنیادی وجہ جنریشن مکس کے بہتراستعمال کے ساتھ آرایل این جی،فرنس آئل اورسینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے۔ جی) سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں بالترتیب 17، 15 اور 29 فیصد کمی ہے۔

گزشتہ چند ماہ سے عالمی مارکیٹ میں آرایل این جی اورفرنس آئل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے جسکی وجہ سے کے الیکٹرک کو اپنے صارفین کو بجلی کی قیمت میں کمی کا فائدہ پہنچانے میں مدد مل رہی ہے،دسمبرکا ایف سی اے فروری 2023 کے بلوں میں لاگو ہونیکا امکان ہے۔